• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پاک ایران تعلقات کی بحالی میں پیش رفت کا خیرمقدمتازترین

January 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بحالی  میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دوستانہ مشاورت کے ذریعے باہمی اعتماد بڑھانے اور تعاون کووسیع کرنے کے سلسلے میں دونوں فریقوں کی حمایت کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے روز مرہ  کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ تحفظ کے لیے ایران اور پاکستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

ایران اور پاکستان نے باہمی اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری تک اپنے عہدوں پر واپس آ ئیں گے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔