• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جدت کا راستہ عالمی امن اور ترقی کا محرک ہےتازترین

October 19, 2022

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے  سی پی سی کی 20 ویں نیشنل کانگریس میں پیش کی گئی رپورٹ میں جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام شعبوں میں چینی قوم کی تجدید کو آگے بڑھانے کا ایک خاکہ پیش کیاگیاہے۔

 چین کی جدیدیت،جو  سوشلسٹ جدیدیت ہے،اور سی پی سی کی قیادت میں جس کےحصول کی کوششیں جاری ہیں،چینی نظام کے  لیے متحرک اورمخصوص ہے۔ چینی معیشت اور معاشرے کو جدید بنانے کے لیے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ہم آہنگی کو دو بنیادی اصولوں کے طور پر دیکھا گیا ہے، جس میں ایک جامع نقطہ نظرکو بروئے کارلایا گیا ہے جس سے نہ صرف چند ایک کو بلکہ ہر ایک کو فائدہ ہوتا ہے۔

اس میں ایسے عناصر شامل ہیں جو تمام ممالک کو جدت کے راستے پر ڈالنے کے عمل میں مشترک ہیں، لیکن اس میں ایسی خصوصیات ہیں جو چینی حوالے سے منفرد ہیں۔ جیسا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  یہ ایک بہت بڑی آبادی کی جدید کاری ہے جس میں سب کے لیے ہم نصیب خوشحالی، مادی اور ثقافتی و اخلاقی ترقی، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن ترقی ہے۔  اس کے برعکس، جدیدیت کا مغربی سرمایہ دارانہ ماڈل جس نے جارحیت، نوآبادیات اور توسیع کا سہارا لیا وہ پولرائزڈ اور مادیت پسند ہے، جس سے امیر اور غریب کے درمیان وسیع خلیج پیدا ہوتی ہے۔ چین کی جدیدیت کی جستجو کا مقصد مساوات ہے، جس سے تمام چینی عوام خوشحال، صحت مند اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔یہ غربت کے خاتمے میں چین کی یادگار کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ 1970 کی دہائی کے اواخر میں چین میں اصلاحات اور کھلی معیشت  کے آغاز کے بعد سے اب تک77کروڑ سے زیادہ افراد کو  اور گزشتہ دہائی میں تقریباً 10کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا جا چکا ہے جو انسانیت کی تاریخ میں غربت  کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی فتح ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  ملکی عوام کے مفادات، خوشی اور فلاح و بہبود کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اس کا اس بات پر زور ہے کہ کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا اور یہ اقتصادی ترقی، ماحول دوست ترقی، تعلیم کی بہتری،روزگار کے مواقعوں اوربوڑھوں اور بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد جیسے شعبوں میں حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں سے ظاہر ہے۔