بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے امریکہ کی طرف سے چین سے متعلق متعدد منفی شقوں پر مشتمل فوجی امدادی پیکج کی منظوری پر سخت عدم اطمینان اور بھرپور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا کہ امریکی پیکیج میں مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس میں دیگر ممالک کی کمپنیوں کو "قومی سلامتی" کی آڑ میں دبایا گیا اور یہ یکطرفہ اور دھونس پر مبنی معمول کا اقدام ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس پیکیج سے چین اور دیگر ممالک کے درمیان عام اقتصادی و تجارتی تبادلوں پر یکطرفہ پابندیوں اور ملکی قوانین کے غیر ملکی اداروں کے خلاف استعمال کے حوالے سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے جو واضح اقتصادی دباؤہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو چین کے تحفظات اور جائز حقوق اور مفادات کا احترام کرنا چاہیے، اور چین سے متعلق منفی شقوں پرعمل درآمد سے باز رہنا چاہیے، ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔