• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے تجارتی فروغ ادارے نے امریکا میں اپنے نئے دفترکا افتتاح کر دیاتازترین

August 01, 2024

واشنگٹن(شِنہوا) امریکا میں چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ(سی سی پی آئی ٹی ) نمائندہ دفتر  کے نئے دفترکی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 چیئرمین سی سی پی آئی ٹی، رین ہونگ بین نے کہا کہ اس سال سی سی پی آئی ٹی نمائندہ دفتر کو نئی جگہ منتقل کیا گیا ہے جو امریکی وائٹ ہاوس، محکمہ کامرس،امریکی چیمبر آف کامرس،امریکہ،چائنا تجارتی کونسل اور دیگر اہم حکومتی محکموں اوران کے ہم منصب اداروں کے قریب ہے، جبکہ یہ ہمارے لئے تمام متعلقہ اداروں سے رابطے کرنے اور دوستی بڑھانے کیلئے زیادہ آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ظاہر کی کہ ہمارا امریکی نمائندہ  دفتر  اپنی اس منتقلی کو نئے نقطہ آغاز کے طور پر لے گا،مزید ٹھوس اور موثر کام کریگا اور دو طرفہ تجارتی تعاون  میں مزید حصہ ڈالے گا۔

رین نے کہا کہ ہم چینی اور امریکی تجارتی برادری کے درمیان تبادلوں کو گہرا کرنے میں مدد دینے کیلئے یہاں اپنے نمائدہ دفتر کے کردار سے فائدہ اٹھائیں گے اوریہ  باہمی فائدہ مند،پائیداد اور مستحکم  چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مزید مثبت توانائی ڈالے گا۔

امریکہ میں چین کے سفیر شی فینگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی 36 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے سی سی پی آئی ٹی نمائندہ دفتر نے چینی اور امریکی تجارتی برادری کے درمیان اہم پل   کے طور پر کا م کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین کہ اس نئی شروعات سے نمائندہ دفتر تندہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاناجاری رکھے گا،باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دے گا اوردو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھائے گا۔یہ ہمارے مضبوط،مستحکم اور پائیدار تعلقات کی ترقی کیلئے مزید اہم کردار ادا کرے گا۔