• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شمال مشرقی صوبہ کے سابق نائب گورنر گرفتارتازترین

September 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے رشوت ستانی کے الزام پر شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے سابق نائب گورنر ہاؤ چھون رونگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بتایا کہ قومی نگراں کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ کو قانونی چارہ جوئی کے لئے متعلقہ ادارے کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ہاؤ صوبائی حکومت کے پارٹی ارکان کے سرکردہ گروپ کے سابق رکن بھی تھے۔

اس مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔