• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب وزیر اعظم ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان کا دورہ کریں گےتازترین

May 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ 12 سے 20 مئی تک ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے جمعہ کوبتایا کہ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم لیو چین-ازبکستان بین الحکومتی تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ازبک وزیر اعظم عبداللہ اریپوف، قازقستان کے نائب وزیر اعظم سیرک زومانگارین اور کرغزستان کے وزیر اعظم اکیل بیک جاپاروف نے  لیو کودورے کی دعوت دی تھی۔