بیجنگ(شِنہوا)چین کے لاجسٹک سیکٹر میں اگست کے دوران بڑھتی ہوئی طلب کی بدولت مسلسل توسیع کا رجحان برقرار رہا۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کا انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری کے ساتھ اگست میں 51.5 فیصد رہا۔
فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں ویئر ہاؤسنگ انڈیکس 3.7 فیصد پوائنٹس اضافے سے اگست میں 50.2 فیصد تک پہنچ گیا۔
فیڈریشن کے چیف اکانومسٹ ہی ہوئی نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف پالیسیوں کے بتدریج نفاذ کی بدولت ملک کی سپلائی اور صنعتی چینز کی سرگرمیوں میں انضمام مستحکم ہواجس سے مجموعی کاروباری حجم کے انڈیکس میں اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی کاروباری حجم کا انڈیکس جولائی سے اگست میں 0.5 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 51.5 فیصد جبکہ نئے آرڈرز کا انڈیکس 51.8 فیصد رہا۔