• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے کی قیادت کا اجلاستازترین

March 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کی 17ویں چیئرپرسن کونسل کا اجلاس گزشتہ روز بیجنگ میں ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس کی صدارت اوراظہارخیال کیا۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں امور کے لیے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے عمومی انتظامات کو صحیح طور سے سمجھنا اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے مشاورتی امور کے منصوبے پراحتیاط سے عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے سیاسی مشیروں سے مطالبہ کیا کہ وہ تفصیلی تحقیق کریں اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں دانشمندی کو بروئے کار لائیں۔

اجلاس میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے حال ہی میں ختم ہونے والے سالانہ اجلاس میں سیاسی مشیروں کی جانب سے پیش کی گئی اہم تجاویز اور سی پی پی سی سی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے منصوبے پر غور اور اس کی منظوری دی گئی۔