• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے بیجنگ،تیان جن، ہیبے کا بنیادی تعلیمی تعاون میں اشتراک کو فروغ دینے کا اعلانتازترین

May 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے بیجنگ، تیان جن اور صوبہ  ہیبے  نے بنیادی تعلیمی تعاون میں اشتراک کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تعلیمی حکام کے مطابق بیجنگ،تیان جن اور شیونگ آن نیو ایریا میں ابتدائی تعلیم کے وسائل  کے اشتراک کے متعدد اقدامات کئے جائیں گے۔

ان اقدامات میں بیجنگ میں 10 کنڈرگارٹنز اور شیونگ آن میں بھی اس طرح کے 10سکولوں  کے درمیان تعاون کی سکیمیں شامل ہیں، جبکہ تیان جن کے تین سکولوں نےشیونگ آن میں  تعاون کے تین سکولوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

ان نئے اقدامات سے پہلے بیجنگ نے نئے علاقے میں ایک کنڈرگارٹن، ایک پرائمری سکول اور ایک سیکنڈری  سکول کی تعمیرمیں معاونت کی تھی جس کے لئے گزشتہ ستمبر میں بھرتی شروع کی گئی  تھی۔

شیونگ آن کے پبلک سرس بیو رو کے مطابق معیاری تعلیم کے وسائل کا اشتراک نئے علاقے میں بنیادی تعلیم کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں مزید معاون ثابت ہو گا۔