• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے آزاد تجارتی زونز کی غیر ملکی تجارت میں جنوری تا فروری 11.7 فیصد اضافہتازترین

March 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے 22 آزمائشی آزاد تجارتی زونز کی غیر ملکی تجارت میں رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 11.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ لنگ جون نے بتایا کہ مجموعی طور پر گوانگ ڈونگ، جیانگ سو، سیچھوان اور ہیبے میں آزاد تجارتی زونز کی غیر ملکی تجارت میں ہر سال 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو مہینوں میں ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں یوآن کے اعتبار سے چینی اشیاء کی کُل درآمدات اور برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔