• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، جنوری تا اپریل مسافر کاروں کی فروخت میں 9 فیصد اضافہتازترین

May 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مسافر کاروں کی خوردہ فروخت رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد اضافے سے 64لاکھ 20ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق صرف اپریل میں مسافر کاروں کی فروخت گزشتہ سال سے 2فیصد کم ہو کرتقریباً15لاکھ 90ہزار یونٹ رہی۔

جنوری تا اپریل کے دوران، گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافے سے  نئی توانائی سے چلنے والی 24لاکھ 80ہزار گاٰڑیاں(این ای ویز) فروخت ہوئیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق صرف اپریل میں این ای ویز کی خوردہ فروخت7لاکھ 6ہزار یونٹ رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔