• Dublin, United States
  • |
  • May, 17th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،گزشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ کے دوران اوسط سالانہ 2کروڑ10لاکھ نئے ڈرائیورز کی رجسٹریشنتازترین

May 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے کے دوران گاڑیوں کے اوسط سالانہ 2کروڑ10لاکھ  نئے ڈرائیوروں کی رجسٹریشن کی گئی۔ وزارت پبلک سیکورٹی کے ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 20 سال پہلے 10کروڑ30لاکھ کے مقابلے میں اس وقت ملک میں گاڑیوں کے 52کروڑ30لاکھ ڈرائیور ہیں۔

شاہراہوں پر موٹر گاڑیوں کی تعداد 1کروڑ70لاکھ اوسط سالانہ اضافےسے دو دہائیاں قبل کی 9کروڑ60لاکھ تعداد سے 43کروڑ50لاکھ ہوگئی ہے۔

ملک میں سڑکوں کی لمبائی اوسط سالانہ 1لاکھ 80ہزار کلومیٹراضافے سے 18لاکھ 70ہزارکلومیٹر سے بڑھ کر54لاکھ 40ہزار کلومیٹر ہوگئی ہے۔