• Dublin, United States
  • |
  • May, 10th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین گھروں کی تزئین و آرائش کے سالانہ ہدف کے قریب پہنچ گیاتازترین

September 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین شہری علاقوں میں گھروں کی تزئین و آرائش کا رواں سال کا ہدف جلد حاصل کرلے گا۔

وزارت تعمیرات اور شہری دیہی ترقی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے ابتدائی 8 ماہ میں 48 ہزار 300 پرانی شہری رہائشی بستیوں کی تزئین و آرئش کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو سالانہ ہدف کے 94.4 فیصد کے مساوی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ تزئین و آرائش کے جاری منصوبے سے 79 لاکھ 90 ہزار گھر مستفید ہوں گے۔

حکومت 2022 میں 51 ہزار پرانی  شہری رہائشی  بستیوں کی تزئین و آرئش کا ارادہ رکھتی ہے جس سے 84 لاکھ گھر مستفید ہوں گے۔