• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، گوانگ ژو میں شدید آندھی طوفان سے 5 افراد ہلاک، 33 زخمیتازترین

April 28, 2024

گوانگ ژو،(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبےگوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں آنے والے شدید نوعیت کے آندھی طوفان سے پانچ افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔ 

مقامی حکام  کے مطابق طوفان گزشتہ روز تقریباً 3 بجے شہر کے ضلع بائی یون میں ژونے لو تان ٹاؤن سے ٹکرایا جبکہ طوفان کے مقام سے تقریباً 2.8 کلومیٹر دور لیانگ تیان گاؤں میں قائم موسمیاتی اسٹیشن نے ہوا کی رفتار 20.6 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی۔

صوبائی محکمہ موسمیات کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ طوفان کی شدت تین درجے تھی جو درجہ پانچ کی سب سے زیادہ شدت کی سطح سے دو درجے نیچے تھی جبکہ طوفان نے تقریباً ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ، موسم، فائر، واٹر ورکس اور محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ مقامی رہائشیوں کے امدادی کارکنوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات 10 بجے تک متاثرہ مقام پر تلاش اور بچاؤ کا کام بنیادی طور پر مکمل ہو چکا تھا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ فیکٹریوں کی

 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی رہائشی عمارت کے گرنے کی اطلاع نہیں ملی ۔