• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں جنوری تا مارچ 7.62 فیصد اضافہتازترین

April 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 7.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کےمطابق اس عرصے کے دوران ملک میں تقریباً 46 لاکھ استعمال شدہ گاڑیوں کا لین دین ہواجن کی کل  مالیت 313.96 ارب یوآن (تقریباً 44.18 ارب ڈالر) تھی۔

صرف مارچ میں چین میں تقریباً17 لاکھ 10 ہزار استعمال شدہ گاڑیوں کا لین دین ہوا جوگزشتہ سال کی نسبت 9.12 فیصد  اورگزشتہ ماہ کی نسبت  42.33 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ ماہ لین دین کی کل مالیت تقریباً 118.04 ارب یوآن تھی۔