بیجنگ (شِنہو) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ٹوگو کے صدر فورے گنس نگبے نے مشترکہ طور پر دو طرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے سربراہ اجلاس 2024 میں شرکت کے لیے بیجنگ میں موجود گنس نگبے کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کے دوران چینی صدر شی نے کہا کہ چین سیاسی باہمی اعتماد مزید بڑھانے، بنیادی ڈھانچے، زراعت، آبی تحفظ اور رابطے جیسے شعبوں میں عملی تعاون وسیع کرنے سمیت کثیر الجہتی تعاون گہرا کرنے اور علاقائی یکجہتی و استحکام کے فروغ کے لئے ٹوگو کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔