• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین الیکٹرک سائیکلوں میں بے ڈو پوزیشن سسٹم کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے گاتازترین

May 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین ہلکے الیکٹرک موٹر سائیکل(موپیڈز) اور سکوٹر بنانے والے ملکی مینوفیکچررز کی  اپنی مصنوعات میں بے ڈو سیٹلائٹ پوزیشننگ سسٹم نصب  کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر دو اداروں کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق، الیکٹرک بائیسکل بنانے والوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کریں اور صارفین کی طلب کو زیادہ مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے ہلکی پھلکی، ذہین اور نیٹ ورک پر مبنی مصنوعات تیار کریں۔

چین الیکٹرک موپیڈز اور سکوٹرز کا ایک بڑا پروڈیوسر اور صارف ملک ہے جہاں ایسی ملکیتی گاڑیوں کی تعداد 35کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔