• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ابتدائی 10 ماہ کے دوران ہیبئی کی غیر ملکی تجارت میں اضافہتازترین

November 28, 2022

شی جیا ژوآنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران شمالی صوبہ ہیبئی کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کھرب 51 ارب 52 کروڑ یوآن(تقریباً 63 ارب 5 کروڑ امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔

شی جیا ژوآنگ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک اس کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب 75 ارب 18 کروڑ یوآن اور درآمدات 11 فیصد کمی کے ساتھ 1 کھرب 76 ارب 34 کروڑ یوآن ہو گئی ہیں۔

جنوری سے اکتوبر تک جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) کے ساتھ ہیبئی کی  تجارت 32.2 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 59 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ اس کی تجارت 22.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 52 ارب 81 کروڑ یوآن ہو گئی ہے۔

اس مدت کے دوران ہیبئی کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 40 فیصد اس کی مکینیکل اور برقی مصنوعات پر مشتمل تھا ۔ صوبے کی آٹو پارٹس ، آٹو موبائلز اور الیکٹرانک پرزوں کی برآمدات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

صوبے میں خام لوہے اور قدرتی گیس کی درآمد کم ہو گئی ہے۔