• Columbus, United States
  • |
  • May, 5th, 26

شِنہوا پاکستان سروس

چین، عالمی نمائش میں ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ اسمارٹ گھریلو آلات کی رونمائیتازترین

April 17, 2024

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں جاری چوتھی چائنہ عالمی اشیائے صرف نمائش میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مصنوعات جیسے نیند کی معاونت کرنے والے آلات، اپنی پسند کی مساج کرسیوں کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کی مدد سے گھریلو سینسرز نے اسمارٹ گھریلو اشیا اختراع کا تجربہ کرنے اور ان سے متعلق جاننے کا شوق رکھنے والے افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

نمائش میں ڈیجیٹل کھپت اور پیشہ ورانہ خدمات کے لئے ایک خصوصی ہال ہے جو اسمارٹ ہومز سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کرتا ہےجس میں بہت سی  مصنوعات کو پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس نمائش کا عنوان ہے " کھلے مواقع کا اشتراک کریں، زندگی مشترکہ طور پر بہتر بنائیں"۔

نمائش ہال میں چہل پہل کے باوجود مہمان دوآن  ہوئی من کو سکون ملا کیونکہ وہ ایک ایسے صوفے پر لیٹ گئے جس کے کیبن میں موجود ایک آلے کی مدد سے انہیں جلدی نیند آگئی۔ بیدار ہونے کے بعد دوآن نے بتایا کہ کیبن میں بہت نیند آئی اور وہ بہتر طریقے سےسوئے تھے۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں قائم ایئر نیوٹری سلوشن انکارپوریٹڈ کے چیئرمین کے معاون لی جنگ منگ نے وضاحت کی کہ کوائٹ ایڈ نامی مشین ڈیوائس چارج پارٹیکل ویو کی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے تاکہ نوعمر افراد کو مطالعہ کے باعث تناؤ سے نجات ملے اور وہ ٹھیک سے نیند پوری کرسکیں۔

چین، جنوبی صوبے ہائی نان کے صدر مقام ہائیکو میں چوتھی چائنہ عالمی اشیائے صرف نمائش میں ایک خاتون نیند میں معاونت کرنے والے آلہ کی مدد سے سو رہی ہے۔(شِنہوا)

چین کی سرکاری امور رپورٹ کے مطابق چین کھپت کی نئی اقسام تیار کرنے سمیت ڈیجیٹل، ماحول دوست اور صحت سے متعلق کھپت کے فروغ میں سازگار پالیسیاں نافذ کرے گا اور اسمارٹ گھروں جیسی کھپت کو فروغ دے گا۔

نمائشی ہال کے داخلی دروازے پر کئی مہمان مساج کرسی کا تجربہ کرنے کے لئے قطار میں کھڑے رہتے ہیں۔ ایک بار بیٹھنے کے بعد کرسی کی مربوط ٹیکنالوجی ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ٹیبلٹ کمپیوٹر پر دل کی دھڑکن ، سانس لینے کی فریکوئنسی اور تناؤ کے پیرامیٹر تیزی سے بتادیتی ہے۔

او ایس آئی ایم چائنہ کے اسسٹنٹ برانڈ مینیجر ژو مانی اس حوالے سے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی زیر نگرانی نتائج کی بنیاد پر ہماری مساج چیئر ایک ایسا مساج موڈ تجویز کرے گی جو آپ کے لیے موزوں ہو۔

ایکسپو میں چین کی ٹیک کمپنی ہواوے  کے بوتھ پرمصنوعی ذہانت کی مدد سے چلنے والا ایک ایسا سینسربھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جو گھر میں بزرگ افراد کی حالت کو مانیٹر کرنے کے قابل ہے۔