بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ چین نےسال 2022 کے دوران 5 لاکھ 92 ہزارافراد کو تادیبی سزائیں دیں جن میں سے 53 صوبائی یا وزارتی سطح کے اہلکار تھے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کے مرکزی کمیشن برائے نظم ونسق و معائنہ کاری اور قومی نگران کمیشن نے جمعہ کو بتایا کہ چینی تادیبی انسپکٹرز نےسال 2022 کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طور پر 5 لاکھ 96 کیسز کو نمٹایا ۔ان میں سے مختلف سطح کے تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔
تادیبی حکام نے نظم و ضبط کی معمولی خلاف ورزی میں ملوث افراد کو آ گا ہی فراہم کرنے اور خبردار کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دیں ہیں جس میں گزشتہ سال تقریباً 12 لاکھ افراد شامل تھے۔