• Dublin, United States
  • |
  • May, 1st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برکینا فاسوکا تین فرانسیسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکمتازترین

April 18, 2024

اواگاڈوگو(شِنہوا) مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسونے حکومت کا تختہ الٹنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں فرانس کے تین سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

برکینا فاسو کی وزارت خارجہ کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے کو لکھے گئے نوٹ میں تینوں سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹ کے مطابق،  سفارتکاروں گیونائیل ہابوزیت اور دو سیاسی مشیروں، ہرو فورنیئر اور گیلوم ریساشر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔