• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ راجستھان میں گر کر تباہتازترین

April 25, 2024

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی فضائیہ کا ایک ریموٹ  کنڑول بغیر پائلٹ طیارہ جمعرات کوبھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 یہ طیارہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے تقریباً 600 کلومیٹر مغرب میں جیسلمیر کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

گزشتہ مہینے بھی بھارتی فضائیہ  کا ایک تیجس طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جیسلمیر میں طلباء کے ہاسٹل کے احاطے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا تھا اور زمین پر بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔