• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوج نے لبنان کی حزب اللہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دیتازترین

June 19, 2024

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے خلاف کارروائی  کیلئے آپریشنل منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

اپنے بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ  شمالی کمانڈ کے کمانڈر اوری گوردن اور آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اودد باسیوک نے منصوبے کو منظور کر لیا اور اسرائیل  لبنان سرحد پرحزب اللہ کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی تیاریوں کے سلسلے میں شمالی کمانڈ  میں مشترکہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

فوج نے کہا ہے کہ کارروائی جاری رکھنے کے یہ فیصلے  میدان  میں موجود فوجیوں کی تیاری کے تسلسل کو بڑھا نے کیلئے کئے گئے ہیں۔

ایک اسرائیلی ریزرو سپاہی شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ میں فوجی مشق میں حصہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

یہ اعلان دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اور ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے بیروت کے اپنے دورے کے دوران  اسرائیل لبنان سرحد پر تصادم کو فوری طور پر کم کرنے پر زور دیا تھا۔