• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل نےمغربی کنارےمیں فلسطینی جنگجو کو قتل کر دیاتازترین

August 10, 2023

رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی فوج کے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب ایک گاؤں پر چھاپے میں ایک فلسطینی جنگجو جاں بحق ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 27 سالہ امیر خلیفہ کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے مغرب میں زواتا قصبے میں جمعرات کو جھڑپوں کے دوران قتل کیا۔

وزارت نے کہا کہ امیر خلیفہ کے سر میں اسرائیلی فوجیوں فائرنگ سے ایک گولی لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر اسکی جان بچانے میں ناکام رہے۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ نے گاؤں پر دھاوا بول دیا جس کے بعد ان کی فلسطینیوں سمیت عسکریت پسند سے جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی حکام نے اس واقعے اور امیر خلیفہ کے قتل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جو اسرائیلیوں کے خلاف فائرنگ حملوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے کئی مہینوں سے اسرائیلی سکیورٹی حکام کو مطلوب تھا۔