• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہاہے:حماستازترین

April 22, 2024

غزہ(شِنہوا) حماس نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ پیدا کررہاہے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کی ان کی گھر واپسی اور مکمل جنگ بندی سے انکار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ گیراسرائیل اب بھی مکمل جنگ بندی، غزہ سے افواج کے انخلاء، اور بے گھر افراد کی مکمل آزادی میں واپسی سے انکار کررہا ہے،جس سے معاہدہ طے نہیں ہورہا اور یہ چیز سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ حماس کے رہنما کے مشیر کا کہنا تھا کہ  اسرائیلی حکومت غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔