• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر4 کروڑ ڈالر کی نقد امدادی رقم افغانستان کو فراہم کردی گئیتازترین

February 09, 2023

کابل(شِنہوا)مالیاتی مشکلات کے شکارجنگ زدہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر4کروڑ ڈالر نقد رقم  فراہم کر دی گئی۔مرکزی بینک دا افغانستان بینک (ڈی اے بی) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 14 جنوری کے بعد سے یہ نقد رقم کی دوسری کھیپ ہے  جوانسانی  ہمدردی کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری کی مدد کے ایک حصے کے طور پر افغانستان پہنچی ہے  تاکہ اقتصادی طور پر کمزور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ڈے اے بی نے ایک نجی کمرشل بینک میں نقد امداد کی وصولی پر ایک بیان میں کہا کہ مرکزی بنک افغانستان میں بینکاری نظام کو مضبوط کرنے والی کسی بھی مالی معاونت کا خیرمقدم کرتا ہے۔جنگ زدہ افغانستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کے حصے کے طور پر گزشتہ سال کے دوران تقریبا 2 ارب  ڈالر کی نقد رقم حاصل کی ہے۔