لاس اینجلس ( شِنہوا) امریکی کمپنی انشیوایٹو مشین کا پہلا قمری لینڈر جمعرات کی صبح خلا میں روانہ کردیا گیا جس کا مقصد پانچ دہائیوں بعد امریکی خلائی جہاز کو چاند پر بھیجنا
آئی ایم- 1 کوڈ نیم کا حامل یہ مشن انشیو ایٹو مشین چاند کی سطح پر بھیجی جانے والی پہلی روبوٹک پرواز ہے۔ ناسا کے سائنسی اور دیگر تجارتی پے لوڈز کو چاند پر لے جانے والے اس لینڈر کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ سے لانچ کیا گیا۔
لانچ کے تقریبا ایک گھنٹے بعد، ناسا نے تصدیق کی کہ لینڈر راکٹ سے الگ ہو کر چاند کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
لینڈر چاند کے جنوبی قطب کے قریب ملاپرٹ اے نامی علاقے میں اترے گا۔