• Dublin, United States
  • |
  • May, 1st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،پہلی سہ ماہی میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصدتازترین

April 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اوسطاً 5.2 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.3 فیصدکم ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے منگل کو جاری اعداد و شمار کےمطابق مارچ میں سروے شدہ شہری بیروزگاری کی شرح 5.2 فیصد  ریکارڈ کی گئی جو اس سے گزشتہ مہینے اور مارچ 2023 کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے، جس سے عام طور پر مستحکم روزگار کی صورتحال کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر تک دیہات سے ہجرت کرنے والے کارکنوں کی کل تعداد گزشتہ سال  کی نسبت 2.2 فیصد بڑھ کر18 کروڑ 58 لاکھ 80 ہزار ہو گئی۔