• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے سے شاؤشنگ کے خوابوں کی تکمیلتازترین

September 12, 2023

ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل کا سفر جاری ہے ۔ چوتھے مرحلے میں صوبے کے شہر شاؤشنگ میں مشعل نے 9.7 کلومیٹر کا سفر طے کیا جس کے دوران وہ تاریخی مقامات اور جدید اور معروف مقامات سے گزری۔

مشعل ریلے صبح لوشون کے آبائی گھر سے شروع ہوکر شاؤشنگ اولمپک اسپورٹس سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران شہر کے ثقافتی ورثے اور جدید زندگی دونوں کی عکاسی کی گئی۔ ریلے میں 170 مشعل بردار شریک ہوئے۔

 

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر شاؤ شنگ میں مشعل بردار یو جومن  19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل لیکر دوڑرہے ہیں۔ (شِنہوا)

مشعل برداروں میں سب سے کم عمر 15 برس جبکہ سب سے عمر رسیدہ  کی عمر 79 سال تھی۔ 71 ویں نمبر پر دوڑنے والے اور سب سے عمر رسیدہ مشعل بردار ڈونگ سی جیاؤ نے اپنی دوڑ مکمل کرنے کے لیے دسیوں میٹر   جا گنگ کی۔

ڈونگ اکثر ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کا جشن منانے کے لئے 70 برس سے زائد عمر کے ایک راک بینڈ کی قیادت کرتے رہے ہیں جبکہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں فعال طریقے سے حصہ لیتے ہیں۔

ڈونگ نے کہا کہ وہ بزرگ ہیں لیکن ان کا خواب اب بھی جوان ہے ،وہ ایک نئی جوانی سے روشناس ہورہے ہیں ۔ وہ پرامید ہیں کہ مشعل ان کا جذبہ منتقل کرسکتی ہے۔

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر شاؤ شنگ میں مشعل برداروں شان جی (بائیں) اور ژانگ ڈی کا  19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے میں تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)