• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران،صدارتی انتخابت کیلئے 6 حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلانتازترین

June 10, 2024

تہران(شِنہوا) ایران نے  28 جون کو ہونے والےصدارتی انتخابات کیلئے چھ حتمی  امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

حتمی نامزدگیوں میں مصطفی پور محمدی، مسعود پیزشکیان، سعید جلیلی، علی رضا زکانی، محمد باقر قالیباف اور امیر حسین غازی زادہ ہاشمی ہیں۔

64 سالہ مصطفی پور محمدی ایران کے وزیر داخلہ اور وزیر انصاف کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

70 سالہ مسعود پیزشکیان 2001-2005 کے دوران ایران کے وزیر صحت رہے۔

59 سالہ سعید جلیلی تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات میں ایک اہم مذاکرات کار رہےہیں وہ  2013 اور 2021 میں صدارتی الیکشن  کے لیے اہل قرار دیئے گئے  تھے۔  وہ  2021 میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے حق میں  دستبردار ہو گئے تھے۔

58 سالہ علی رضا زکانی ایرانی دارالحکومت تہران کے موجودہ میئر ہیں۔

63 سالہ محمد باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے موجودہ سپیکر ہیں،وہ 2005، 2013 اور 2017  کے  صدارتی انتخابات کیلئے بھی  اہل  قرار پائے تھے۔

سابق قانون ساز 53 سالہ امیر حسین غازی زادہ ہاشمی  ملک کے  موجودہ نائب صدر ہیں۔

 اس اعلان کے بعد حتمی امیدوار اپنی انتخابی مہم شروع کر سکتے ہیں جو 27 جون تک جاری رہے گی۔