• Dublin, United States
  • |
  • May, 14th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں سڑک حادثہ ، 5 افراد جاں بحقتازترین

April 25, 2024

کابل(شِنہوا)افغانستان میں کابل-جلال آباد ہائی وے پر واقع ضلع سروبی میں ایک سڑک حادثے میں پانچ مسافرجاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ  میں بتایا کہ حادثہ دارالحکومت کابل کو مشرقی صوبوں سے ملانے والی شاہراہ  پراس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی سڑک سے اتر کر پہاڑ سے جا ٹکرائی جس سے پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

زخمیوں کوعلاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔