• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی پولیس نے چرچ میں چاقو زنی کی واردات کے7مشتبہ ملزمان کوگرفتار کر لیاتازترین

April 24, 2024

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائی میں ایک چرچ میں مذہبی رہنما کو چھرا گھونپنے کے الزام میں سڈنی سے سات نابالغ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آسٹریلوی فیڈرل پولیس (اے ایف پی) کی ڈپٹی کمشنر کرسی بیرٹ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سات کم عمر افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ مزید پانچ افراد تحقیقات میں پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے  بتایا کہ  انسداد دہشت گردی کی مشترکہ ٹیم( جے سی ٹی ٹی) کی جانب سے وکلی چرچ میں چاقو زنی کی واردات کی تحقیقات کے دوران مبینہ مجرم اوراس کے ساتھیوں کے نیٹ ورک کے درمیان روابط کی نشاندہی کی گئی،ہمیں یقین ہے کہ  وہ اسی طرح کے متشدد انتہا پسند نظریہ کے حامل ہیں۔