• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلین محققین نے دماغی رسولیوں کی تیز رفتاردرجہ بندی کے لیے اے آئی ٹول تیار کرلیاتازترین

May 18, 2024

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) کے محققین نے دماغی رسولیوں کی زیادہ تیزی اور درست طریقے سے درجہ بندی کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کا ایک ٹول تیار کیا ہے۔ گزشتہ روز شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ٹیم کی جانب سے تیار کردہ ڈپلائے نامی  ڈیپ لرننگ ماڈل سے  دماغ کی رسولیوں کی 10 بڑی ذیلی اقسام میں درست طریقے سے درجہ بندی کی جاسکتی ہے۔اے آئی ٹول رسولیوں کی درجہ بندی کے لیے  مریض کی دماغی بافتوں کی خوردبینی تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے۔ اے این یو میں بائیولوجیکل ڈیٹا سائنس انسٹی ٹیوٹ کے پروجیکٹ کے شریک رہنما ڈان تائی ہوانگ نے کہا کہ دماغی رسولیوں کی تشخیص اور درجہ بندی کے موجودہ گولڈ اسٹینڈرڈ طریقہ کار میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جو وسیع پیمانے پر دستیاب بھی نہیں ہے۔