• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اعلیٰ سیاسی مشیر کا چینی قوم کے لیے برادری کے مضبوط احساس کو فروغ دینے کا مطالبہتازترین

May 08, 2024

نان ننگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے نئے دور میں نسلی امور کے حوالے سے پارٹی ورک میں ٹھوس کوششوں کے ساتھ ساتھ چینی قوم کے لیے برادری کا مضبوط احساس پیدا کرنے  پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے ان خیالات کا اظہار جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیارعلاقے کے  پیر سے بدھ تک کے معائنہ جاتی دورہ کے دوران کیا۔

انہوں نے نسلی معاملات سے نمٹنے کے لیے درست اور مخصوص چینی نقطہ نظر پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ معائنہ جاتی دورہ  کے دوران، وانگ نے دیہاتوں، کاروباری اداروں، ایک پرائمری اسکول، ایک نیچر ریزرو زون اور بندرگاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ گوانگشی ژوانگ خود اختیار خطے کو معیشت، تعلیم، روزگار، کمیونٹی کی تعمیر اور ثقافتی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں قوم کے لیے کمیونٹی کا مضبوط احساس پیدا کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔