• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سنکیانگ میں نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگیاتازترین

April 23, 2024

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 7کروڑکلوواٹ سے تجاوز کر گئی، جو اس علاقے کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا تقریباً نصف ہے۔

سٹیٹ گرڈ سنکیانگ الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق رواں سال کے آخر تک خطے میں نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں 8کروڑ90لاکھ کلوواٹ کا اضافہ متوقع ہے، جس سے نئی توانائی سنکیانگ میں بجلی کا سب سے اہم ذریعہ بن جائے گی۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ سال سنکیانگ میں 502ارب60کروڑکلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی گئی،جس میں نئی توانائی کا حصہ 90ارب50کروڑکلو واٹ تھا۔

ہوا اور شمسی توانائی کے وسائل سے مالا مال، سنکیانگ نئی توانائی کے پیداواری ذرائع کے لحاظ سے ملک کے سرکردہ علاقوں میں سے ایک ہے۔