• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،آتشزدگی واقعہ میں نااہلی اور غفلت پر42 اہلکاروں کو سزاتازترین

April 23, 2024

تائی یوان(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں کوئلہ کان کنی کی  کمپنی کی عمارت میں آتشزدگی واقعہ پر غفلت اور نااہلی پر 42 سرکاری ملازمین کو سزا دی گئی ہے، آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 38 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

منگل کو جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، اس حادثے میں فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر صوبے کے نظم و ضبط  معائنہ اور نگرانی کے اداروں نے مختلف محکموں اور مختلف عہدوں پرکام کرنے والے 42 سرکاری ملازمین کے خلاف سخت اقدامات کیے۔ اس کے علاوہ  صوبائی پولیس کی جانب سے کمپنی کے 18 افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔