• Columbus, United States
  • |
  • May, 5th, 26

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ تائی پھنگ انشورنس کے سابق ڈپٹی جنرل منیجرپر رشوت ستانی مقدمہ میں فرد جرم عائدتازترین

April 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سرکاری کمپنی، چائنہ تائی پھنگ انشورنس ہولڈنگز کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر شیاو شنگ پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ قومی نگران کمیشن  کی تحقیقات مکمل ہونے پر وسطی صوبے ہینان کے شہر شن شیانگ کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شیاو کا مقدمہ شہر کی ثانوی عوامی عدالت میں دائر کیا۔

استغاثہ کی جانب سے  شیاو پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے ناجائز فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اوراس کے بدلے میں رقم اور قیمتی اشیاء کی شکل میں رشوت لی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حق سے آگاہ کیا،اس سے پوچھ گچھ کی اوروکیل صفائی کو دلائل کا موقع دیا گیا۔