بیجنگ (شِنہوا) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے کہاہے کہ قزاقستان کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے اگلے تین سالوں میں 1ہزار300کلومیٹر نئی ریلوے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔
تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےتوکایف نے قزاقستان اور چین کے عوام کے بنیادی مفادات، دوستی اوردیرینہ تزویراتی شراکت داری کے جذبے کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اعلیٰ اہداف کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
توکایف نے کہا کہ تین سالوں کے اندر، ہم 1ہزار300 کلومیٹر کانئے ریلوے ٹریک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم قازق-چین سرحد پر ایک تیسری ریلوے بارڈر کراسنگ کھولنے کے ساتھ ساتھ نئی خشک بندرگاہیں بھی بنانے جا رہے ہیں۔
قازق صدر نے مزید کہا کہ یہ سب قازقستان میں بڑے اقتصادی منصوبوں کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ منسلک کرنے کی حقیقی مثالیں ہیں۔