• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کر گئی: وزارت صحتتازترین

January 02, 2024

غزہ(شِنہوا) اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ سال 7 اکتوبر کو لڑائی شروع ہونے کے بعد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کو ایک پریس بیان میں کہا کہ  اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 207 فلسطینی جاں بحق  اور 338 زخمی ہوئے۔

   بیان کے مطابق، تازہ ترین ہلاکتوں سے 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار185 اور زخمیوں کی تعداد 57ہزار35 ہو گئی ہے۔