غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 24ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے پیر کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں 132 فلسطینی جاں بحق اور 252 زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے فلسطینی علاقے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 24ہزار100 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 60ہزار834 ہو گئی ہے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق پیر کی صبح سے غزہ شہر کے متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد جاں بحق ہوئے۔