• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شِنہوا کے صدر کی فرانسیسی میڈیا گروپ لی فیگارو کے ڈپٹی جنرل منیجرسے ملاقاتتازترین

April 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے  فرانسیسی میڈیا گروپ لی فیگارو کے ڈپٹی جنرل منیجر جین لوک بریسے سے ملاقات کی۔ منگل کو بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران فوہوا نے کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ اور یہ چین فرانس ثقافت و سیاحت کا سال اور اسی سال پیرس میں اولمپک مقابلے بھی ہورہے ہیں۔

شِنہوا کے صدرنے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کی رہنمائی میں، شِنہوا لی فیگارو اور ذرائع ابلاغ کے دیگر فرانسیسی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے"چین-فرانس جذبے"میں پیش رفت، ثقافتی و عوامی تبادلوں اور باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددفراہم کرنے کا خواہاں ہے۔