• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 کروڑ76 لاکھ 69 ہزار 988 ہوگئیتازترین

August 24, 2022

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 24 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 کروڑ76 لاکھ 69 ہزار 988 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ37 لاکھ  54 ہزار 248 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ43 لاکھ 68 ہزار 195 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 46 لاکھ  3 ہزار 400  مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ  84 ہزار 864، جرمنی میں 3 کروڑ 19 لاکھ 21 ہزار 578، برطانیہ میں 2 کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار 749 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 25 لاکھ 88 ہزار 640  تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 16 لاکھ  96 ہزار 242 اور روس میں 1 کروڑ 89 لاکھ 2 ہزار 128 مصدقہ کیسز ہیں۔