• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کا قیدیوں کی رہائی کے بدلےایران کو 6 ارب ڈالرکے اکاؤنٹ تک رسائی نہ دینے کا فیصلہتازترین

October 13, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ اورقطر ایران کو 6 ارب ڈالر کے اکاؤنٹ تک رسائی نہ دینے کے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جو واشنگٹن کی جانب سے گزشتہ ماہ پانچ امریکیوں کی رہائی کے بدلے میں تہران کے ساتھ ایک سمجھوتے کے تحت غیر منجمد کیے گئے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز نے امریکہ اور قطر کے درمیان معاہدے کی اطلاع دی، امریکی میڈیا کے ان دو اداروں نے اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب وزیر خزانہ والی ایڈیمو نے گزشتہ روز اس فیصلے سے متعلق ایوان نمائندگان کو آگاہ کیا۔

یہ فنڈز ایران کی ملکیت ہے جسے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پانے کے بعد جنوبی کوریا سے قطر منتقل کر دیا گیا ہے۔