رومانیہ کی حکومت نے اعلان کیا کہ رومانیہ اور بلغاریہ آسٹریا کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق مارچ 2024میں، بحری اور ہوائی راستے سے یورپ میں آزادانہ نقل و حرکت کے تحت شینگن میں شامل ہو جائیں گے،رومانیہ کے وزیر اعظم مارسل کیولاکو نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارا سیاسی معاہدہ ہیرومانیہ بالآخر 13سال بعد شینگن میں شامل ہو جائے گا ،ومانیہ کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ان تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق، مارچ 2024تک شینگن علاقے کی توسیع فضائی حدود کو شامل کرنے کے حوالے سے ایک "سیاسی معاہدہ" طے پا گیا ہے۔اگلے سال ہونے والے مذاکرات میں زمینی سرحدیں کھولنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا،آسٹریا نے ایک سال قبل ہونے والی ووٹنگ میں شینگن کے علاقے میں دونوں ممالک کے داخلے کو ویٹو کر دیا تھا، اور اس کے بجائے صرف فضائی راستے سے ان دونوں ممالک تک رسائی کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی تھی،رومانیہ اور بلغاریہ 2007سے یورپی یونین کے رکن ہیں،شینگن جو 1985میں وجود میں آیاتھا، اس میں یورپی یونین کے 23رکن ممالک اور ان کے ہمسایہ ممالک سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیچٹنسٹائن شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی