i بین اقوامی

ایران سے کشیدگی میں اضافہ امریکا کیلئے نقصان دہ ہو، امریکی ماہرین کا انتباہتازترین

May 19, 2026

امریکی ماہرین نے کہا ہے ایران سے کشیدگی میں اضافہ امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطاثئق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر کی گئی حالیہ پوسٹ ایران سے متعلق مذاکرات پر اپنی گرفت ظاہر کرنے کی کوشش ہے۔کوئنسی انسٹیٹیوٹ فار ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر ٹریٹا پارسی نے کہا کہ ٹرمپ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ صورتحال کی سمت کا تعین صرف وہی کرتے ہیں اور مکمل کنٹرول انہی کے پاس ہے یہ مکمل طور پر درست نہیں۔ماہرین کے مطابق اس کا یہ مطلب نہیں کہ مذاکرات کے لئے ضروری حقیقت پسندی، نظم و ضبط اور تخلیقی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی