i بین اقوامی

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے ایران کیخلاف کارروائی کو ٹرمپ کی انتخابی جنگ قرار دیدیاتازترین

May 19, 2026

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جنگ قرار دیا ہے۔امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس مرفی نے سوشل میڈیا بیان میں کہا امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں پٹرول کی قیمت تقریبا 5 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 6 ڈالر کے قریب ہو گئی ہے۔کرس مرفی نے کہا کہ قیمتوں میں اس اضافے کی واحد وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلط کردہ جنگ ہے، ایک تباہ کن جنگ جو ہمیں زیادہ محفوظ بنانے کے بجائے ہر چیز کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ادھر ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کو رواں سال ہونے والے اہم وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑھتے ہوئے سیاسی دبا کا سامنا ہے کیونکہ حالیہ سروے رپورٹس کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت ایران کے خلاف جنگ کی مخالف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی