i بین اقوامی

ایران سے معاہدے کیلئے ٹرمپ کو زیرو یورینیم افزودگی کی شرط واپس لینا ہوگی، میٹ ڈستازترین

May 19, 2026

امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار انٹرنیشنل پالیسی کے ایگزیکٹو نائب صدر میٹ ڈس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لئے صدر ٹرمپ کو زیرو یورینیم افزودگی کی شرط واپس لینا ہوگی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں میٹ ڈس کا مزید کہنا تھا ٹرمپ کا ایران سے مکمل طور پر یورینیم افزودگی ختم کرنے کا مطالبہ دراصل ایک زہریلی شرط ہے۔میٹ ڈس نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور واشنگٹن میں موجود جنگ کے حامی حلقوں کی جانب سے یہ شرط مسلط کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ٹرمپ اس غلطی کو واپس لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی