i کھیل

چین روس سربراہان حکومت کی ملاقاتوں کے لیے قائم کمیٹی کا 26 واں اجلاستازترین

December 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین اور روس کے سربراہان حکومت کے درمیان باقاعدہ ملاقاتوں کے لیے قائم کمیٹی کا 26واں اجلاس گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، جس کی مشترکہ صدارت  چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھون ہوا اور روسی نائب وزیر اعظم دمتری چرنیشینکو نے کی۔

ہو نے کہا کہ کمیٹی اور اس کی ذیلی کمیٹیوں نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت میں طے پانے والے اتفاق رائے پر فعال عملدرآمد کرتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم کو ریکارڈ بلندی پر پہنچایا اور تزویراتی اہمیت کے بڑے منصوبوں میں تعاون سے شاندار نتائج حاصل کیے۔ کمیٹیوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی 27ویں ملاقات کے لیے مکمل تیاریاں کرتے ہوئے فنانس، کسٹمز، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے۔

ہو نے کہا کہ چین میٹنگ کمیٹی میکنزم کے بھرپو کردار کو بروئے کار لانے ، روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے ، تجارت و سرمایہ کاری تعاون کی رفتار کو مستحکم اور ایک نئے دور کے لیے چین روس جامع تزویراتی شراکت داری کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے روس کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر چرنیشینکو نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کی رفتار تیز رہی ہے۔ روس دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے اور روس چین تعلقات کی ترقی میں نئی شراکت کے لیے تیار ہے۔