i کھیل

پاکستان ویمنزٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانتازترین

April 25, 2024

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،بسمہ معروف نے 276بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے،بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262رنز بنائے اور80وکٹیں حاصل کیں،بسمہ معروف نے اپنے بیان میں کہااس کھیل کوخیربادکہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیارہے،کرکٹ کا یہ سفر یادگاررہا ہے،یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی،پاکستان کرکٹ بورڈ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی