i کھیل

قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئےتازترین

April 25, 2024

قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی ریان زمان سیمی فائنل میں ہار گئے۔دوحا میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15کے سیمی فائنل میں عبداللہ زمان نے سنگاپور کے گولبیان کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دی۔عبداللہ زمان کی کامیابی کا اسکور 11-6، 11-7اور 11-2رہا۔دوسری جانب عبداللہ کے چھوٹے بھائی ریان زمان کا قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔8سالہ ریان کو انڈر 11کے سیمی فائنل میں کویتی کھلاڑی سلمان علی صلاح نے شکست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی